کوئٹہ میں ایک اور کانگووائرس کا کیس مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی 

Aug 17, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد بیس ہو گئی۔ بیالیس سالہ مریض کا تعلق زرغون روڈ سے ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کا مطلوبہ علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں