شاہ عبداللطیف کا عرس، سندھ حکومت کا منگل کو عام تعطیل کا اعلان 

Aug 17, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس کی تقریبات ہر سال بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔ سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملا کھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی، زرعی اور صنعتی نمائش، ثقافتی ویلج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں