پاکستانی ، بنگلہ دیشی کرکڑز کی مشقیں ، پنڈی ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان

Aug 17, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن شروع۔کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی آج آرام کریں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کی صبح دس بجے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز قذافیس سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میںحصہ لیا۔‘سکواڈ کے کھلاڑی آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے ۔ بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے چوتھے روز بھی پریکٹس سیشن کیا اور خوب پسینہ بہایا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔بیٹرز کیلئے نیٹس میں خصوصی گھاس والی پچز تیار کی گئی ہیں، بارش رکنے کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے سیشنز کئے۔دوسری طرف گراؤنڈز مین نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ پر گھاس ہوگی جو فاسٹ باؤلرز کیلئے زیادہ سازگار ہو گی اس لیے قومی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اتریگی۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ذرائع کے مطابق  بارشوں کے باعث گراؤنڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا اور راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ یہ فیصلہ بھی اب تک نہیں کیاگیا۔

مزیدخبریں