لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے 14اگست کے حوالے سے کہا یہ مہینہ ہر سال آتا ہے۔ لیکن ملکی حالات میں کوئی بہتری کے آثار نظر نہیں آئے۔ آزادی کا جشن ان حالات میں کیسے منایا جا سکتا ہے جبکہ ملک قرضوں پر چل رہا ہو۔ عوام غریب سے غریب ہو رہے ہیں۔ مہنگائی کنڑول سے باہر ہوتی جار ہی ہے۔ بجلی کے بل اور پٹرول کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہیں۔ عام آدمی کی زندگی مشکل ترین ہوگئی ہے۔ ہمارے ساتھ آزاد ہونیوالے ممالک کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔