لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولاناعلیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، قاری عبدالعزیز، مولانا زبیرجمیل،مولانا ظہیراحمدقمر،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود، مولانا سمیع اللہ، مولانا مفتی عبدالقوی، مولانا سعیدوقارنے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے۔ عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدسؐ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔ علماء نے عوام الناس کو7ستمبر کو لاہور مینار پاکستان میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی کی دعوت دیتے ہوئے کہا یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔