لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓکریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام مکمل دین ہے،کمی بیشی کی کوئی گنجائش ہے نہ ضرورت ہے۔ حضورنبی کریمؐ نے پیغام الٰہی پوری انسانیت تک پہنچایا۔ صحابہ کرامؓ بھی اس فریضہ کے گواہ ہیں۔انہوں نے بھی حضورنبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کواپنایا۔صحابہ کرامؓ نے اسلام کی چوکیداری کا فریضہ بھی خوب نبھایا۔اللہ تعالیٰ پر توکل پختہ رکھا۔سیدالأنبیاء کی سیرت اورتعلیمات کو کافی سمجھا۔ اسی پاکیزہ عقیدے اورعقیدت کی وجہ سے ان کو دنیا وآخرت میں رضائے الٰہی نصیب ہوئی۔ آج بھی ضرورت ہے کہ امت اسلام کی چوکیداری کا فرض ادا کرے۔ امت کوبھی خبرداررکھیں تاکہ اسلام میں کوئی نقب زنی کی کوشش نہ کرے۔شعائراسلام کا بھرپور دفاع کیا جائے۔عقیدہ توحید اورختم نبوت کی پہریداری کے فرض سے لمحہ بھر کیلئے آنکھیں بند نہ رکھی جائیں۔
اسلام مکمل دین ہے،کمی بیشی کی گنجائش نہ ضرورت:میاں جمیل
Aug 17, 2024