لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے رسک کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حال ہی میںایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومتی کاوشوںکی روشنی میں رسک کوریج سکیم کا اجرا ء کرتے ہوئے بینکوں کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم کو ظاہر کیا ہے۔جس سے بینکنگ سیکٹر کو اپنے ایس ایم ای ایکسپوژر کو اگلے 5 سالوں کے دوران 1.1 کھرب تک دوگنا کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی مخصوص ٹاسک فورس اوروزارت خزانہ کے تعاون سے نافذ کیے جانیوالے ان سٹریٹجک اقدامات سے ملک میں مضبوط اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میںمدد ملے گی۔
حکومت کا ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کیلئے رسک کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ
Aug 17, 2024