حکومت کے مہنگائی میں کمی لانے کے دعوے محض دعوے ہی بن کر رہ گئے :میاں ایوب 

لاہور(نامہ )پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا حکومت کے مہنگائی میں کمی لانے کے دعوے محض دعوے ہی بن کر رہ گئے ہیں۔اس وقت ہر سبزی کی فی کلو قیمت ڈھائی سو روپے سے شروع ہو رہی ہے۔مرغی کی فی کلو قیمت بھی 700 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ دالیں،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی دگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر اشیاے خوردونوش اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو پھر عام آدمی کا 2 وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن