پاکستان کے استحکام کیلئے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے:شجاع الدین شیخ 

Aug 17, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا پاکستان کے استحکام کیلئے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے۔  1940ء میں قراردادِ لاہور منظور ہونے کے بعد 7 سال کے قلیل عرصہ میں پاکستان کا قائم ہو جانا یقینا ایک معجزہ تھا، حقیقت یہ ہے کہ اِس معجزہ کی پشت پر ’’پاکستان کا مطلب کیا: لا الہ الا اللہ‘‘ کا نعرہ تھا جس نے انگریز کی حاکمیت اور ہندو کی اکثریت کو شکست ِ فاش سے دوچار کر دیا ۔

مزیدخبریں