لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمٹ کنیئرڈ سکول فار گرلز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تدریسی امور کا جائزہ لیا۔ طالبات کی حاضری چیک کی اور تدریس میں مصروف اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر تعلیم نے سکول میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور طالبات سے بھی ان سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔کلاس رومز میں روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ طالبات کی جانب سے سکول میں کنٹین نہ ہونے کی شکایت پر وزیر تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں اور طالبات کو ایک ہفتے میں کنٹین کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سکول میں جاری تزئین و آرائش کا کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
رانا سکندر حیات کا گورنمٹ کنیئرڈ سکول فار گرلز کا دورہ ،تدریسی امور کا جائزہ
Aug 17, 2024