استحکام پاکستان پارٹی ،عمیرخان ، کلیم اللہ، فاروق ڈوگر ،محمد عرفان سینئر نائب صدور مقرر

لاہور(نیوزرپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں لاہور کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کر دیاگیا جبکہ نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔ آئی پی پی لاہور کے تنظیمی ڈھانچے کو تشکیل دیتے ہوئے صدر آئی پی پی لاہور ملک نصیب زمان اور جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال نے مرکزی صدر آئی پی پی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی منظور ی سے صدر و جنرل سیکرٹری پنجاب نے ذمہ داریاں تفویض کیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق انجینئر عمیر خان، ملک کلیم اللہ، فاروق ڈوگر اورمحمد عرفان استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدور کے طور پر خدمات انجام دینگے جبکہ میاں اکرم مہر اورملک شفیق اعوان کو نائب صدر آئی پی پی لاہور نامزد کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن