گرانفروشی،9 افراد گرفتار، 227 خلاف ورزیوں پر 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

لاہور(خبرنگار)لاہور میں گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن  3098 مقامات کی چیکنگ کی گئی،نتیجے میں 13 مقدمات کا اندراج اور 9 افراد کی گرفتاریاں ہوئیں۔ 227 خلاف ورزیوں پر  10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے سبزی و فروٹ منڈی اور متعدد تندوروں میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے کرول بازار میں قیمتوں کی نگرانی کرتے ہوئے 2 تندور مالکان اور ایک دودھ فروش کو جرمانہ عائد کیا اور 2 دکانوں کو سیل کروا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے ڈی ایچ اے میں پھل و سبزیوں اور تندوروں کی پرائس انسپکشن کے دوران 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انتظامی افسران فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن