سندر (نامہ نگار) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ملاقات کی اس موقع پر ذیشان ملک نے سید موسی رضا کے بطور ڈپٹی کمشنر تقرری پرنیک تمناؤں کااظہارکیا۔ ملاقات کے موقع پر شہری مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ذیشان ملک نے کہا کہ امید ہے کہ آپ باغوں کے شہر کے باسیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے شہری مسائل کے حل کیلئے ہم آپ کی بھرپورسپورٹ کریں گے۔ لاہور اہم ترین شہر ہے اس کی تزئین وآرائش اورعوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ذیشان ملک سے ڈی سی لاہور کی ملک کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر علی بھی موجود تھے۔