لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقے ذینت بلاک میں ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جھلس کر جاں بحق ہوگیا ۔ 42 سالہ الیکٹریشن غلام مرتضیٰ کو ایک گھر میں سولر پلیٹیں لگاتے ہوئے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔متوفی غلام مرتضیٰ ڈھولنوال کا رہائشی تھا۔