لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن اور ملتان ٹیکس بار کے وفد نے چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میاں توقیر اسلم اور وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ سے ملاقات کی۔ وفد نے ملتان بنچ کے غیر فعال ہونے اورایس آر او 350کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زکے صدر میاں عبدالغفار نے کی۔حسین صدیق اور دیگر بھی شامل تھے۔ چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل میاں توقیر اسلم نے فوری طور پر ہائیکورٹس کے احکامات کی روشنی میں متعلقہ سٹاف کو اپیلز کو وصول کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا ملتان بنچ کے فعال ہونے تک صرف حکم امتناعی کی درخواستوں کو لاہور بنچ بھجوایا جائے گا اور مرکزی اپیل بدستور ملتان بنچ میں ہی رہے گی اور اسے لاہور بنچ میں ہرگز حکم امتناعی کی درخواست کیساتھ ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔
ٹیکس ایڈوائزر وفد کی چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو ملاقات
Aug 17, 2024