لاہور (کامرس رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلہ میں تارا گروپ ہیڈ آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کے بعد جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے کہا کہ میری طرف سے اور تارا گروپ کی طرف سے تمام اہل اسلام کو جشن آزادی مبارک ہو۔ آج جشن آزادی کے موقع پر میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہمارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسی طرح شاد، آباد اور قائم دائم رکھے۔ آزادی کی قیمت کسی نے جاننی ہے تو وہ فلسطین اور کشمیر کی عوام سے پوچھے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان کی صورت میں اللہ پاک نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا لیکن ہمیں اس کی اہمیت کا اندازہ نہیں۔ جب قومیں ترقی کرتی ہیں تو آزاد ملک میں رہ کر ہی ترقی کر پاتی ہیں۔
اس کی ایک مثال ارشدندیم کی ہے۔ ہماری آج کی کل نوجوان نسل بہت سست ہو چکی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں سب کچھ بیٹھے بٹھائے مل جائے لیکن اصل بات آپ کی دماغی صلاحیت کی ہوتی ہے اگر آپ نے ارادہ کر لیا ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
جشن آزادی :تارا گروپ میں تقریب، ریلی کا اہتمام ،کیک کاٹا گیا
Aug 17, 2024