لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کی ہدایت پرٹریفک پولیس کی طرف سے مساجد اور مدارس میں ٹریفک آگاہی لیکچرزکا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف مساجد میں روڈ سیفٹی‘ ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر آگاہی لیکچرز دئیے گئے۔دینی و دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن اور روڈ شعور بھی لازم و ملزوم ہے۔ٹریفک ایجوکیشن افسروںنے کہا کہ ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی، گویا پوری انسانیت کی جان بچائی، مساجد سب سے بڑی درسگاہیں،پیغام کا مقصد آپکے جان و مال کا تحفظ ہے ۔لیکچرز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو بچانا ہے۔اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے۔سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے۔والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی ہرگز مت چلانے دیں۔روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم جاری ‘افسروں کے مساجد میں مختلف لیکچرز
Aug 17, 2024