لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں نئے عہدے کے رینک لگائے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے بطور مثالی لیڈر ترقی کے ثمرات عوام کو منتقل کریں۔ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی یقینی بنائیں۔ افسران کی فیملیز کو مدعو کرنے کا مقصد انہیں مبارکباد دینا اور یادگار خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قریب میں ایس ایس پی عہدے پر پروموٹ ہونیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پروموٹ ہونیوالے پولیس افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔افسران کو موجودہ عہدوں پر ہی ایکچولائز کردیا گیا ہے۔
محکمانہ ترقی کیرئیر کا اہم حصہ ‘پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس :آئی جی پنجاب
Aug 17, 2024