نعیم میر کی جاوید اقبال سے ملاقات سروسز پر ٹیکسز کے حوالے سے بریفنگ

لاہور( کامرس رپورٹر)چیف کوآرڈی نیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کر کے ممبر پالیسی جاوید اقبال سے ملاقات کی۔فوکل پرسن تاجر دوست سکیم احمد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ممبر پالیسی نے کوارڈی نیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سروسز پر ٹیکسز کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ریسٹورنٹ ، ہوٹلز ، کورئیر سروسز ، شادی ہالز ، ورکشاپس ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ، ٹور اینڈ ٹریول ایجنٹس کی سروسز کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 



ای پیپر دی نیشن