لاہور (نوائے وقت رپورٹ) موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جولائی قرار دیا۔ یہ مسلسل 15 واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل جون‘ جولائی‘ اگست‘ ستمبر‘ اکتوبر‘ نومبر‘ دسمبر (2023ء کے مہینے) اور جنوری‘ فروری‘ مارچ‘ اپریل‘ مئی اور جون (2024 تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔
موسمی تبدیلیوں کا تسلسل برقرار جولائی تاریخ کا گرم ترین مہینہ
Aug 17, 2024