فیصل آباد ؍ نوشہرہ ورکاں (نمائندگان+ نامہ نگار) فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن گزشتہ روز بھی ہوا۔ مزید 49 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک لاکھ 5 ہزار 9 سو سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 30 لاکھ 81 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثناء نوشہرہ ورکاں میں گیپکو کی سرویلنس ٹیم نے جاوید، حسین سلیم ساکن ڈھلہ اور ظہیر اسلام ساکن مٹو بھانو کے کو بجلی کی مین کیبل پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور مقدمات درج کروا دیئے۔