محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام میراتھن ریس کا انعقاد  

Aug 17, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ بین الاقوامی معیار کے اتھلیٹس پیدا کرنے والا شہر ہے،ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو سکول، کالجز اور ہر سطح پر بحال کیا جائے گا، آزادی میراتھن ریس کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، ضلع کونسل، کارپوریشن پولیس اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یوم آزادی میراتھن ریس کے کامیاب انعقاد پر افسران اور اتھلیٹس کومبارک باد پیش کرتے ہیں، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی.یوم آزادی میراتھن ریس عزیز کراس فلائی اوور (پنڈی بائپاس) سے شروع ہو کر جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ پر اختتام پذیر ہوئی جس میں 600 سے زائد سکولوں، کالجز اوراتھلیٹس نے شرکت کی، اتھلیٹس میں بچے، نوجوان اور 70 سال کے بزرگوں کے علاوہ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور دیگر محکموں  کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔ریس میں پہلے نمبر پر آنے والے محمد زبیر نے 6 کلو میٹر کا فاصلہ 18 منٹ میں طے کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ریس کے اختتام پر پہلی 20 پوزیشنوں والوں کو 1 لاکھ روپے کے نقدی انعام تقسیم کیے۔

مزیدخبریں