2791 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد‘  2709 افراد کو نوٹس‘  82 کیخلاف مقدمے 

لاہور (خبر نگار) لاہور میں مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2791 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے موقع پر تلف کیا گیا۔ جبکہ 2709 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 82 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 42 میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا اور قبرستان سے جھاڑیوں کو فوری کاٹنے کی ہدایت دی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے ڈی ایچ اے فیز تھری کے سیکٹر ڈبلیو میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا جہاں ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور موقع پر تلف کیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ڈینگی فیلڈ ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے گھروں کی چھتوں، صحن اور ائیر کولر میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...