نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)اوورسیز خاتون کے گھر میں چوری،چور نقدی زیور اور اٹالین پاسپورٹ لے گئے،بتایاگیاہے کہ محلہ پرانا کمیٹی گھر میں اٹالین نیشنلٹی ہولڈر خاتون سمعیہ اپنی ہمشیرہ سے ملنے بچوں کے ہمراہ لاہور گئی تو چوروں نے گھر میں گھس کر ڈیڑھ لاکھ نقدی،دوتولے زیورات مالیتی چار لاکھ روپے سمیت خاتون اور اسکے تین بچوں کے اٹالین پاسپورٹ اور شناختی کارڈز چوری کرلیے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔علاوہ ازیں نواحی گاؤں متہ ورکاں سے چور زمیندار کاشف علی کے ڈیرہ سے آٹھ لاکھ مالیت کی قیمتی بھینس چرا کر فرار ہوگئے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔