گکھڑمنڈی(نامہ نگار)ملکی استحکام باہمی اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہو سکتا ہے جس طرح حصول آزادی کے لئے تمام طبقات باہمی شیر و شکر تھے ویسے ہی ملکی استحکام اور حصول مقاصد آزادی کے لئے بھی باہمی شیر و شکر ھونا انتہائی نا گزیر ہے جمعیۃ علماء اسلام کے علامہ خالد محمود سرفرازی کا تقریب سے خطاب کیا اور ساتھ ہی ساتھ شجر کاری مہم کا بھی آغاز حضرت قبلہ قاری محمود اختر عابد نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر سلیم، قاری اویس احمد نقشبندی، و دیگر شریک ہوئے۔ طلباء مدرسہ بستان الاسلام نے شہداء وطن کے لئے فاتحہ خوانی کی۔