قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)پی پی 59 پبلک سیکرٹریٹ''ناصر چیمہ'' پر ایم این اے زرتاج گل کی آمد۔ ملکی اور مقامی سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مشکل وقت میں ملک و قوم کو بقا کو جنگ لڑنے والوں کو تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھتی ہے ہمارے ساتھ دلیر محب وطن اور عمران خان کے حقیقی آزادی کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ایم پی اے ناصر چیمہ کو ممبر پارلیمنٹ بننے پر مبارکباد پیش کرنے آئی ہوں اور انکی استقامت اور ہمت کو داد دیتی ہوں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کے ساتھ پہاڑ کی طرح کھڑے ہو کر کرکنان کو حوصلہ اور ہمت دی جس سے پارٹی یہاں بھرپور کامیاب ہوئی ناصر چیمہ نے اظھار خیال کرتے ہے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے مفادات سے بڑھکر دوستوں کے احترام کو مقدم سمجھتے ہیں ۔