گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے پوچھی جا سکتی ہے مشکل حالات کے باوجود اپنے ملک کے لئے ہر وقت دعا گو رہنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وطن عزیز پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اس کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنا تن من اور دھن قربان کرنے سے کبھی دریغ نہ کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کا لہو اس پاک دھرتی کی بنیادوں میں شامل ہے۔
آزادی ایک عظیم نعمت ہے:شازیہ فرید
Aug 17, 2024