کامونکی:میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔پنجاب حکومت کی ہدائت پر گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں کھلی کچہری لگاکر شہریوں کے مسائل سْنے اس موقع پر تمام سرکاری اداروں کے افسران موجودتھے۔جبکہ شہریوں نے سب زیادہ شکایات شہر بھر میں ناقص صفائی اور بند پڑے سیوریج سسٹم کے حوالے سے کیں۔جس پر اے سی نے میونسپل کمیٹی کو احکامات جاری کئے کہ جلدازجلد شہر بھر میں صفائی کے نظام کوبہتر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن