بانی پی ٹی آئی کے نقاب اترنا شروع‘ سب جانتے ‘ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نقاب اب اترنا شروع ہوگئے ہیں۔ سب جانتے ہیں نو مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور کرانے والے پارٹنرز ان کرائم ہیں۔ فوج میں اندرونی احتساب کا عمل خوش آئند، پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ نو مئی کرنے  اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں۔ اب اس میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی نو مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اس کے سہولت کار کون تھے۔ محسن کشوں اور احسان فراموشوں کی ہر ریس میں بانی پی ٹی آئی اول نمبر پر آئے‘ باقی بھی جن جگہوں پر نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے سہولت کار ہیں ان اداروں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔ جب تک نو مئی کے ایک ایک کردار اور سہولت کار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کے عوام اس بات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ شہداء کا تمسخر اڑانے والے کب کٹہرے میں لائے جاتے۔ شہداء کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی ہمارے نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن