دہشتگردی، مہنگائی، غربت پاکستان کے بڑے مسائل ہیں: سیدحبیب عرفانی 

جمبر (نامہ نگار) دہشت گردی، مہنگائی، غربت پاکستان کے بڑے مسائل ہیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا، آزادی کی قیمت فلسطینیوں، کشمیریوں سے پوچھیں، ترقی قرضوں سے نہیں خودانحصاری سے ہوتی ہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے مرکزی صدر،مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر مخدوم سیدمحمد حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں سید حبیب عرفانی نے کہا کہ بھارت، اسرائیل نے ہمیشہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردوں کی مددکی ہے۔ بلوچستان وخیبر پی کے کے عوام کی مدد سے ہی ملک دشمنوں دہشت گردوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیم یافتہ لوگ تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن