ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی سے مریضہ کی حالت غیر ہوگئی ، مریضہ کو لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ مبینہ طور پر چک نمبر1یوسی منڈی فیض آباد کے رہائشی عثمان کی اہلیہ علیزہ علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ آئی جس کو دھکے دیئے گئے اور احتجاج کرنے پرہسپتال کے عملہ نے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی اور ناروا سلوک کیا لواحقین کا کہنا ہے کہ علیزہ کو انجکشن لگایا گیا جس کی وجہ سے اس کے منہ اور ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا اور اسکی حالت غیر ہوگئی مریضہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عمران شاہ نے اپنا مئوقف دینے سے انکار کردیا ۔