قصور(نمائندہ نوائے وقت)مصطفی آباد کے نجی سکول میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب ہوئی ، تفصیلات کے مطابق دی فیوچر اوسس سکول مصطفی آباد برانچ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر پریس کلب قصور حاجی مہر محمد شریف نے کمسن بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد بچوں کو کیک بھی کھلایا، اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے بھی گائے اور مختلف رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے، بچوں کے تیار کردہ خاکے اور ڈرامے خاص طور پر پسند کیے گئے، جن میں تحریک پاکستان کے اہم واقعات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر پریس کلب قصور حاجی مہر محمد شریف نے آزادی کی قدر اور اس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے آپ کو درست کرنا ہوگا تنقید برائے تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کر کے اسلامی اصولوں کو اپنا کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
مصطفی آباد کے نجی سکول میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب
Aug 17, 2024