کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی کیلئے دی گئی قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے پاکستانی قوم اکابرین کی انتھک جدوجہد کی روشنی میں ملکی استحکام و ترقی کی خاطر متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کرے ، آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، پاکستان اسلامی ریاست ہے جس میں نظام اسلام کا نفاذ ہوگا تو ہی ملک کے قیام کے حقیقی مقاصد حاصل ہو سکیں گے ۔
قوم ملکی استحکام و ترقی کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کرے:اے ڈی چوہدری
Aug 17, 2024