پاکستان میں منکی پاکس کا ابھی تک ایک کیس سامنے آیا :وزارت صحت

پاکستان میں منکی پاکس کا ابھی تک ایک کیس سامنے آیا ہے ، منکی پاکس کے مریض کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل وائرس کی تصدیق کے لئے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے، وزارت کیجانب سے تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پمز ہسپتال کو منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے ،بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن