شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ اگر کسی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاکستان کے عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا اس کے حصول کیلئے شبانہ روز محنت کرنا ہو گی اور اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے اور دنیا میں پاکستان کا نام سرخرو کر نے کیلئے ہر طبقہ فکر بالخصوص نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔