آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

Aug 17, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا کی جانب سے دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار کیوسک اور اخرج 2 لاکھ83 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار300 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ41 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 3 لاکھ41 ہزار 600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد46ہزار900کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار500کیوسک اور اخراج 69 ہزار700 کیوسک ہے ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، جمعہ کو ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1549 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.708 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.065ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.007 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں