سابق ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جناب جسٹس محمد رضا قریشی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت پیش ہوئیں اور بتایا کہ بدھ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو رہا ہے اس بارے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی لیکن پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی جس پر عدالت عالیہ نے صدر بیرونی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کے روز جواب طلب کرلیا واضح رہے کہ سابق ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن