اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفراء نے شمالی علاقہ جات کو پاکستان کا خوبصورت چہرہ قراردیتے ہوئے آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام سکردو میں منعقدہ ٹورازم سمٹ کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔کانفرنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاوں نے کہاکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسکردو میں دوسرے ٹورازم سمٹ کا کامیاب انعقاد اس کی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سمٹ نے اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھے ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو ترقی دینے کے مواقع تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔