مری(بیورو رپورٹ)سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر ذاکر اللہ خان نے کہاہے کہ جشن یوم آزادی منانے کیلئے جہاں دیگر تقریبات اہم ہیں وہیں ارض وطن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے،درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے آنیوالی نسلوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرمحب وطن پاکستانی اپنے والدین اوراپنے نام کے پودے لگاکرملک کی خدمت میں اپناکردار اداکریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے حوالے سے کیپٹن عمیر عبداللہ عباسی شہید روڈ کے قر یب کینٹ ایریا میں چنار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کے ا فتتاح کے موقع پر طلباوطالبات اوردیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کا اصل حسن یہاں کے جنگلات سے وابستہ ہے اور انہیں کی وجہ سے دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح سیر و تفریح کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں اس لیے ہمیں جنگلات کی افزائش میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پرنعیم دلپر، بابر عباسی فہیم ودیگر نے بھی پودے لگائے۔