کھیل ذہنی و جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سیدذیشان نقوی

  اسلام آباد ( وقائع نگار ) کھیل ذہنی و جسمانی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پاکستان کے روایتی کھیلوں کے فروغ کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے سیدذیشان نقوی تقریب میں طارق عباسی عبدالوحید خان زاہد بشیرآصف اقبال تنولی بالی وڈ کی معروف ادکارہ شفینہ پٹیل شاہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ریحان اعظم و دیگر اہلیان علاقہ نے بھی بھر پور شرکت کی جشن آزادی و عالمی ثقافتی کھیلوں کے دن کے موقع پرسابقہ ڈپٹی میئر اسلام آباد سید زیشان نقوی کا شاہ اللہ دتہ نے شاندار اہتمام کیا گیا جس میں پرانے وقتوں کے کھیل کھیل کر پرانی یادوں کو تازہ کیا گیا اس موقع پر 14 اگست جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستا ن کی سلامتی کی دعا کی گئی اس موقع پر سید زیشان نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے وطن عزیز کی سا  لمیت کے تحفظ کیلئے تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے پاکستانی پرچم ہمارے اتحاد کی علامت ہے نفرت تقسیم اور فساد پھلانے کی ہر کوشش کو مل کر ناکام بنائیں گے اس موقع پر مسلم لیگ ن سید ذیشان نقوی کے سپورٹر اور ان کے ساتھ محبت کرنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ریحان اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سید زیشان نقوی ہر سال اسی طرح 14 آگست جشن آزادی مناتے ہیں اور ہمارے پرانے وقتوں کی یادیں یاد کرواتے آ رہیں اس کے علاوہ سید زیشان نقوی سیاست سے ہٹ کر علاقہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں ان کی علاقہ عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن