راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سلیم وٹو ایڈیشنل سی ای او باسط احمد کی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ہا رلے سٹریٹ لین نمبر 7کے قبرستان کی صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور راہ داریوں کی پختگی کا کام مکمل ہو گیا،قبروں اور راستوں سے گھا س کی کٹائی کر دی گئی مختلف جگہوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چونے سے سفیدی کے علاوہ چار دیواری کی تعمیر، راستوں کو پختہ، لائٹس، پانی کیلئے ہینڈ پمپ اور جنازہ گاہ کو بھی درست کیا گیا، اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ سینی ٹیشن عابد جاوید،سہیل، گارڈن برانچ کے نصرت اور قبرستان کے انچارج محمد بشارت نے بتایا کہ قبرستان میں ہزارون قبریں موجود ہیں جن کا خیال کیا جا رہاہے، اب افسران کی ہدایات پریہاں پر کام مکمل کر دیا گیا ہے قبرستان کے راستوں کو پختہ اور لائٹس نصب کر دی گئی ہیں پینے کے صفا پانی کیلئے ہینڈ پمپ بھی لگایاگیا تاکہ قبرستان آنے والوں کو پانی فراہم ہو سکے، چار دیواری کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیاتاکہ حفاظت رہے، جنازہ گاہ میں نصب شیڈز اور جگہ کی مرمت کرکے رنگ و روغن، مین گیٹ اور داخلے والے راستوں کو بھی مرمت کرکے پختہ کیا، قبرستان میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے جہاں کہیں بھی کچھ ہو تو اس کو ٹھیک کر دیا جا تا ہے۔