راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مورگاہ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم راغب نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اسکے ساتھ گن پوائنٹ پر سنیچنگ ہوئی ہے، مورگاہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر معاملہ لین دین کاپایا گیا،مورگاہ پولیس نے بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا، ملزم راغب ثمر سال 2022 سے تھانہ مورگاہ کے چوری کے مقدمہ میں اشتہاریںبھی ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے، آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے۔