راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ہماری شان اور آن ہے اسکی بقا اور سلامتی کے لیے خون کا آخری قطرہ بہانے کو بھی تیار ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں جامعہ مسجد کوثر کمال آبادمیں منعقدہ ا ستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے اجداد کا لہو شامل ہے لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں یہ پاک وطن تاقیامت رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا۔ اسکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہمارا فرض عین ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم رنگ، نسل،زبان کی تقسیم اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور سلامتی و بقا کے لیے یک جان ہو جائیں۔کانفرنس سے قاضی عبد الرشید،مولانا سلطان اسلم سمیت دیگر علما و کرام، مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا