راولپنڈی بورڈ کے 20اگست کو میٹرک امتحان سیکنڈ اینول کیلئے اانتظامات مکمل

راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 20اگست2024ء کو شر وع ہونے والے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول کیلئے تمام اانتظامات مکمل کر لئے گئے،روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنا ن خان کے مطابق تمام ریگولر و پرائیوٹ امیدواران کو رول نمبر سلپیں جاری کردی گئیں ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر د ی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رو ل نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پردیئے گئے پتہ پر ارسا ل کر د ی گئی ہیں پرائیوٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk سے اپنا بے فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈاون لو ڈ کر سکتے ہیں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنا ن خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امتحان منعقد کیا جا رہا ہے بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کی جائے گی  راولپنڈی ڈویڑن میں میں گر لز اور بوائز کے39 امتحانی سنٹرز مقرر کر کے سپر نٹنڈ نٹس، ڈ پٹی سپرنٹنڈ نٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں امتحان میں  16294امید وار شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن