امریکی سفیرنےاس بات کا انکشاف اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کے گئے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ شمالی وزیرستان میں فوری آپریشن چاہتا ہے،کیوں کہ دہشتگردوں نے اس علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں،تاہم شمالی وزیرستان میں آپریشن کے وقت کا تعین پاک فوج کرے گی۔ کیمرون منٹرکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین سول جوہری معاہدے پر امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اتحادی دوہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گے۔