آئین کے آرٹیکل سینتالیس سے متعلق بیان دینے پر صدرآصف زرداری کو کام سے روکنےکےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر۔

مقامی وکیل اظہرصدیق کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ صدرآصف زرداری نے آئین کونہ ماننے کابیان دے کراپنے حلف سے انحراف کیا ہےجس کے بعد وہ آئینی طور پرصدرنہیں رہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےصدرآصف علی زرداری کے بیان سے اٹھارہ کروڑعوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے۔ درخواست گزارکے مطابق اگرصدرمملکت بیمارہوجائیں یا ذہنی طورپرمفلوج ہوجائیں انہیں آئینی طورپرہٹایا جاسکتا ہے جبکہ صدر پرآئین کےآرٹیکل چھ کا بھی اطلاق ہوتاہے۔ درخواست گزارنےعدالت سےاستدعا کی کہ صدرکوفوری طورپرکام سے روکنےکےلئے احکامات جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن