جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تیس، دوسوافراد لا پتہ ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جزیرہ منداناؤ میں پینتالیس افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئےجبکہ مشرقی جزیرے میں مٹی کے تودے میں دب جانے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،دیگر علاقوں سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق اب تک ایک سوتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ طوفان اور سیلابی ریلوں میں دو سو افراد لا پتہ ہیں،مقامی مئیر نے میڈیا کو بتایا کہ اچانک آجانے والے سیلاب نے دس دیہات کوشدید متاثر کیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن