کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور ہنڈرڈ انڈکس چار ماہ کی کم ترین سطح گیارہ ہزارپوائنٹس پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران تمام روز مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری روز گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس اس ہفتے چار سو چھتیس پوانٹس کمی کے بعدگیارہ ہزار اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر بائیس کروڑ چودہ لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا اور اوسط یومیہ کاروباری حجم ایک فیصد اضافے سے چار کروڑ بیالیس لاکھ شیئررہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ سرمایہ کی مالیت ایک سو انیس ارب روپے کم ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ نکال لیا۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی افق پر میمو ہلچل اور پاک امریکہ متنازعہ تعلقات نے مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد کم کیا ہے جبکہ امریکہ اور یورپ کے قرض بحران کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ کو رواں ہفتے مندی سے نکلنے نہیں دیا۔
ادھر لاہور اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایل ایس پچیس میں اس ہفتے اٹھاون لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو اکیاون حصص کا کاروبار ہوا جبکہ رواں ہفتے فرٹیلائزر اور بینکنگ کے شعبے میں بھی کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آیا

ای پیپر دی نیشن