آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

Dec 17, 2011 | 22:56

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ سکردو اور قلات میں منفی آٹھ، گوپس اور کالام میں منفی سات، کوئٹہ اور گلگت منفی چھ، اسلام آباد منفی ایک، لاہور تین، مظفرآباد اور پشاور ایک، ملتان چار، کراچی گیارہ، مری منفی دو اور فیصل آباد میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں