پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پرمیزبان بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر234 رنزبنالئے

Dec 17, 2011 | 23:04

سفیر یاؤ جنگ
میرپورمیں ناسازگارموسم اورگراؤنڈ کی خراب حالت کے باعث میچ کا آغاز تاخیرسے ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کربنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی ابتدائی وکٹیں خاطر خواہ سکور کئے بغیر گرگئیں ، تمیم اقبال چودہ ، ناصر حسین سات رنز بنائے جبکہ ناظم الدین اورمحمد اللہ بغیر کوئی سکور کئے ہی آؤٹ ہوگئے،جس کے بعدشکیب الحسن اورشہریارنفیس کے درمیان ایک سو اسی رنز کی شاندار پارٹنر شپ نے میزبان ٹیم کو سنبھالا دیا، شکیب الحسن نے شاندارسنچری سکورکی جبکہ شہریارنفیس نروس نائنٹی کا شکار ہو گئے اور ستانوے رنز پر عمرگل کی گیند پر کیپرعدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ، جب کھیل ختم ہوا تو شکیب الحسن ایک سو آٹھ اور مشفیق الرحیم پانچ کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ، پاکستان کی جانب سے اعزازچیمہ نے تین اور عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا،
مزیدخبریں